اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے مختلف صوبوں کی قبیلوں نے عوامی گروپ تشکیل دے کر انصار اللہ کی حمایت اور سعودی جارحیت کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے مختلف شہروں میں عوامی رضاکاروں کے گروپوں نے زنجیر کی شکل میں صف بنا کر اپنے اتحاد اور دشمن کے مقابلے میں استقامت کا ثبوت دیا ہے قبیلوں کے سرداروں نے سید عبد المالک الحوثی کی رہبری میں سعودی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور انصار اللہ سے اپنی حمایت کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
یمن کے قبیلوں کی بزرگ اور اہم شخصیات نے اس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کئے گئے اجتماعات میں سعودی جارحیت کی نسبت اپنے غم و غصہ کو ظاہر کرتے ہوئے اس کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔












